دل پہ حکمرانی
Poet: UA By: UA, Lahoreکتنے طوفان میں نے دل میں اٹھا رکھے ہیں
کتنے مہمان میں نے دل میں بٹھا رکھے ہیں
میری ہر بات پہ جو اعتبار کرتے ہیں
کتنے نادان میں نے دل میں چھپا رکھے ہیں
جو میرے دل پہ حکمرانی کیا کرتے ہیں
کتنے سلطان میں نے دل میں بٹھا رکھے ہیں
تم جو چاہو تو کبھی تم کو بھی دکھا دیں گے
کتنے ارمان میں نے دل میں دبا رکھے ہیں
تیری آمد کے لئے روز پھول چن چن کر
کتنے گلدان میں نے دل میں سجا رکھے ہیں
داغ جو بھی ملا وہ دل میں دفن کرتے گئے
کتنے شمشان میں نے دل مین بنا رکھے ہیں
دل کی ویرانیاں بھی بزم کا سامان ہوئیں
کتنے ویران میں نے دل میں بسا رکھے ہیں
More Sad Poetry






