کہیں تو جو مل جاۓ!!
Text size
تخیل لفظ میں ڈھل جاۓ
کہیں تو جو مل جاۓ
قریہ قریہ دیکھا ہے
کہیں کوئی زخم سل جاۓ
محبت ایسا شعلہ ہے
جسے چھو لے وہ جل جاۓ
کوئی دعا کرو کوئی دواء کرو
تجھ سے جدائی کا لمحہ ٹل جاۓ
مل کر بچھڑنا بھول جاۓ عنبر
وہ ملے مجھے تو ایسے مل جاۓ