کیا بنے گی، کہ تم رواج کے لوگ

Poet: M Usman Jamaie By: M Usman Jamaie, karachi

کیا بنے گی، کہ تم رواج کے لوگ
ہم روایت شکن مزاج کے لوگ

دیکھیں رسمیں ہمارے پیروں تلے
آپ اور آپ کے سماج کے لوگ

کھوگیا، کیا ہوا ہمارا دور
ہم نہ کل کے رہے نہ آج کے لوگ

گر بغاوت کریں بلائیں ہمیں
سن لیں یہ رسم احتجاج کے لوگ

Rate it:
Views: 514
05 May, 2013
More Political Poetry