Add Poetry

کیا تم بھول سکتے ہو

Poet: عمران جمیل چوہدری By: Imran jamil, Bahawalpur

جو پل اپنے تھے پیار میں گزرے۔۔کیا تم بھول سکتے ہو ؟؟
بتاؤ دل سے جو دل کا رشتہ تھا۔۔کیا تم بھول سکتے ہو ؟؟

کب رات ڈھلے کب ہوگی بات۔۔عجب تھے جب اپنے جذبات
جب کرتے تھے ہم اتنا انتظار ۔۔کیا تم بھول سکتے ہو ؟؟

دنیا سے بھی غافل تھے کبھی سوچا نا تھا نفع نقصان
جب ہم تم اتنے تھے پاگل ۔۔کیا تم بھول سکتے ہو ؟؟

پل بھر میں کتنا جیتے تھے جب چوری چھپکے ملتے تھے
جو ساتھ گزرے ہیں دن اور رات ۔۔کیا تم بھول سکتے ہو ؟؟

تم دُور ہوئے تو ٹُوٹ گیا ہوں جینا بھی میں بھول گیا ہوں
کیا ہـے جو۔۔ تم نے دل پہ وار۔۔کیا تم بھول سکتے ہو ؟؟

Rate it:
Views: 85
10 Apr, 2024
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets