Add Poetry

کیا پو چھتے ہو کیسے کٹی ر ا ت درد کی

Poet: Anwar Kazimi By: anwar kazimi, mississauga

کیا پو چھتے ہو کیسے کٹی ر ا ت درد کی
یادوں کا تھا ہجو م اور بارات د رد کی

جن کا کبھی پڑ اؤ تھا نظرو ں کے آس پاس
و ہ لو گ دل کو دے گئے سو غات د رد کی

جو زخم بھی ملا اُسے رکھا سنبھال کر
ہم عمر بھر کر یں گے مداَرا ت درد کی

ہر وقت ہر مقام پہ رہتا ہے ساتھ ساتھ
دل کو پسند آ ئی یہی بات درد کی

ایسا بھی کیا ملال مرِے ضبطِ حال کا
دامن کہاں چھڑا کے چلی رات درد کی

گر تمکو اِ تنا اُسکی اُد اسی کا تھا خیا ل
کیوں تم نے اُس سے جا کے کہی بات درد کی

شا ید ہی بچ سکے گا مرِی چا ہتو ں کا گھر
د یو ار تو گرا گئی برسات درد کی

ملتی کسی کسی کو ہے اپنے نصیب سے
بنٹتی نہیں ہے مفت میں خیراَت درد کی

Rate it:
Views: 410
18 Dec, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets