کیا کریں گے؟
Poet: Kundi Bilal Hussain Bashi By: Bilal Hussain Kundi, Kundian Mianwaliزرہ زرہ سی ان الجھنوں میں پڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟
ھم اپنی اپنی انا کی ضد پہ اڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟
ابھی تو بدلیں گے کئ موسم، دکھوں کے آنے طوفان ہونگے
ہمارے سرپہ غموں کے بادل کھڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟
ابھی سے میلے جو دل ہوے تو کٹے گی کیسے یہ زندگانی۔۔؟
ہمارے آپس میں اختلاف بڑھے رہیں گے تو کیا کریں گے؟
لوگوں نے کرنی ہے سر کشی بھی ، چھین لینی ہے سب خوشی بھی
باشی دل میں غبار رکھ کر لڑے رہیں گے تو کیا کریں گے؟
More Life Poetry
ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے ہر کام کا وقت مقرر ہے ہر کام کو وقت پہ ہونا ہے
کس بات کی آخر جلدی ہے کس بات کا پھر یہ رونا ہے
دنیا کے مصائب جھیلنے کو مالک نے بنایا ہے جیون
آرام بھلا پھر کاہے کا پھر کاہے یہ سونا ہے
بے مقصد جینا کہتے ہیں حیوان کے جیسا جینے کو
انساں کے لیے تو یہ جیون یارو پر خار بچھونا ہے
دشوار سہی رستہ لیکن چلنا ہے ہمیں منزل کی طرف
منزل کی طلب میں عاکفؔ جی کچھ پانا ہے کچھ کھونا ہے

اسلم