کیا کیا کرے گا دل بیاں
تجھے پایا ہے کہاں کہاں
بھیگی ہوئی برسات میں
صحراؤں میں باغات میں
دن میں کبھی تو رات میں
خورشید میں ماہ تاب میں
اشعار میں جذبات میں
خوابوں میں خیالات میں
رحمت میں اور آفات میں
ہر وقت مناجات میں
پایا تجھے کہاں کہاں