کیا کیا کرے گا انسان اھتمام زندگی

Poet: سید سلمان حیدر نقوی By: Syed Salman Haider Naqvi, Lahore

کیا کیا کرے گا انسان اھتمام زندگی
آخر تو اسکا ہے بس اختتام زندگی

کیونکر گریزاں ہے تو عبادتِ خدا سے
اصل میں تو یہی ہے احکام زندگی

اچھا جو مل جائے ہمسفر زندگی کا
مشکلات میں بھی ہے انعام زندگی

ہے پاس بہن بھائی اور ماں باپ کا پیار
تو جنّت کا دوسرا ہے نام زندگی

کس کی مجال ہے جو موت کو ٹال دے
مشّیتِ خدا کی ہے غلام زندگی

پیار اور محبت بانٹوں جہاں میں "سلمان"
کچھ وقت ہی تو ہے یہاں قیام زندگی

Rate it:
Views: 587
26 Oct, 2018
More Life Poetry