Add Poetry

کیسے تیرے درد کا مرہم بنوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, ملائیشیا

روز و شب کی آفتوں سے تنگ ہوں
زندگی کے ہاتھ میں بے رنگ ہوں

کیسے تیرے درد کا مرہم بنوں
میں تو اپنی سوچ کی بھی جنگ ہوں

مٹ چکے ہیں سب مرے نقش و نگار
میں فقیری کا مگر ارژنگ ہوں

پھول نے خوشبو سے دیکھو کیا کہا
ہر گھڑی گلشن میں تیرے سنگ ہوں

میں نے جیتا زندگی کا راستہ
میں محبت کی ہی پہلی جنگ ہوں

مجھ کو اوجھل کر نہ تو وشمہ ابھی
میں تمہاری زندگی کا رنگ ہوں

Rate it:
Views: 348
18 Jan, 2016
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets