Add Poetry

کیسے سمجھوں تمہارے پاس ہوں میں

Poet: UA By: UA, Lahore

کیسے سمجھوں تمہارے پاس ہوں میں
بنا تمہارے بہت اداس ہوں میں
جانتی ہوں کہ میرا ساتھ چاہتے ہو تم
تم سے ملنے کی دل میں لئے آس ہوں میں
ہمارے درمیان دوریاں اچھی نہیں جی!
“میرا لباس ہے تو اور تیرا لباس ہوں میں“
آپ کا حسنِ ذوق حوصلہ بڑھاتا ہے
مں نہیں کہتا کبھی لائقِ سپاس ہوں میں
دل سے پوچھا تو بہت سوچ کے بولا عظمٰی
تیرے دل کو نہیں معلوم کِسے راس ہوں میں
 

Rate it:
Views: 301
11 Sep, 2013
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets