Add Poetry

کیسے مسلمان ہو اﷲ اور رسول پاکﷺ سے کرتے نہیں ہو محبت

Poet: Humera Sajid By: Humera Sajid, Lahore

کیسے مسلمان ہو اﷲ اور رسول پاکﷺ سے کرتے نہیں ہو محبت
محبت کا دعوہ کرتے ہو اگر آپ ﷺ سے تو دور کر دو اپنے دل سے نفرت
مسلمان ہو کے بھی رکھتے ہو اتنی شدید آپس میں عداوت
مسلمان بھی رہیں مل کر ، صدیوں سے ہے یہ دل میں حسرت
اسلام کے اصولوں سے تم کیوں کرتے ہو بغاوت
کیوں نہیں سمجھتے ، اسلام کے اصولوں کو ملا کر دنیا میں ملے گی عزت
نیک کام چھوڑ کر تم مسلمسانوں نے ، کیوں اپنا لی عیش عشرت
گھر ہو یا باہر ، انصاف تو کہیں ملتا ہی نہیں ، غلط فیصلہ ہی کرتی ہے اب تو ہر عدالت
ہر کسی کو بری نظر سے ہی دیکھتے ہو ، کبھی کسی پر تو ڈالو نگاہ شرافت
مار کر یا لوٹ کر ، جس طریقے سے چاہے ، بس تمھیں ملنی چاہیے دولت
یاد رکھو ، غلط طریقے سے حاصل کی ہوئی دولت سے ، ملتی نہیں مسرت
تمھاری تو نیک نامی کے تھے چرچے ، لوگ تمھارے پاس رکھتے تھے اپنی امانت
اب بھی اگر تم چاہو تو مل سکتی ہے پھر سے تم کو دنیا کی امانت
بڑی چھوٹی سی ہے بات ، اگر دل سے تم نکال دو ، دولت کی محبت
کیوں کے ہر بڑا کام ہم کرتے ہیں صرف ، حاصل کرنے کے لیے دولت
 

Rate it:
Views: 413
07 Jul, 2014
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets