Add Poetry

کیسے کہیں کہ دل لگی

Poet: UA By: UA, Lahore

کیسے کہیں کہ دل لگی دل کو ہی لگ گئی
کہاں سے منکر وفا کو یہ بیماری لگ گئی

وہ جو حسن و جمال کے قائل کبھی نہ تھے
وبال حسن کی انہیں بھی اسیری لگ گئی

اے خوبرو تو نے مجھے کہیں کا نہ چھوڑا
اب دیکھ مجھے بھی تیری بیماری لگ گئی

آزاد پنچھی روبہ فلک محو شہ پری کو
صیّاد تیرے وار کی اسیری لگ گئی

جو شاہ گداؤں سے کنارا کش رہا کرتے تھے
قسمت کا ستم ان کو بھی فقیری لگ گئی

اب گردش افلاک نیا کام کر گئی ہے
فقیروں گداؤں کو بھی امیری لگ گئی

بیمار عشق نازنیں کا مجھ سے یہ کہنا کہ
میری نظر سے ان کو یہ دل پذیری لگ گئی

اور ہم کہ اس خیال سے تادیر خوش رہے
ان کو یہ خبر کہ ان پہ نظر میری لگ گئی

عظمٰی اس کائنات اور مخلوق کائنات کو
کیوں اور کس طرح سے دل گیری لگ گئی

Rate it:
Views: 403
01 Jul, 2009
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets