Add Poetry

کیوں آئے تھے

Poet: Lubna Kanwal By: Lubna Kanwal, karachi

کیوں آئے تھے تم کیوں آئے تھے
کیوں پیار کے دیپ جلائے تھے

جب اتنا ہی تڑپانا تھا
جب ہجر میں سلگانا تھا

جب کرب کا مزہ چکھانا تھا
ہم خوب مزے سے سوتے تھے

معصوم سے سپنے ہوتے تھے
کیوں آ کے چین چرایا تھا

کوئی وقت کا بھی احساس نہ تھا
کبھی کوئی غم بھی ہمارے پاس نا تھا

پہلے دل بھی تو اداس نا تھا
کیوں آئے تھے کیوں آئے تھے

جب قسمت میں ہی دوری تھی
یہ قدرت کی منظوری تھی

کیوںوعدے پھر فرمائیں تھے
کیوں آئے تھے کیوں آئے تھے

Rate it:
Views: 641
18 Aug, 2008
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets