کیوں آج رات یہ احساس نہیں

Poet: UA By: UA, Lahore

کیوں آج رات یہ احساس نہیں
دل کی آواز میرے پاس نہیں

میرا وجود اجنبی کیوں ہے
مجھ میں میری ہی بو باس نہیں

میں سسکیوں میں ڈوبتا جاؤں
کیوں مسرت مجھے ہی راس نہیں

تیرا دل کیوں ہراساں رہتا ہے
کیوں تیرے دل میں کوئی آس نہیں

میرا دل اب بھی اسے چاہتا ہے
جس کو اب تک میرا احساس نہیں

تیرا دل اس کو چاہے جاتا ہے
جس کو اب تک تیرا احساس نہیں

حصار بحر میں محصور رہوں
میں تشنہ لب ہوں مگر پیاس نہیں

مجھے عظمٰی گمان رہتا ہے
وہ آس پاس ہے جو پاس نہیں

Rate it:
Views: 410
21 Aug, 2009