کیوں آہ و فغاں کر کے ماتم پھیلا رہے ہو
Poet: Muhammad Imran Khan - emron mano By: Muhammad Imran Khan, Peshawarکیوں غمگین اپنی نظمیں ہم کو سُنا رہے ہو
کیوں فراق کے یہ نشتر ہم پہ برسا رہے ہو
کیا ہُوا جو تنہا تو ہے، ہم بھی تو تنہا ہیں
کیوں آہ و فغاں کر کے ماتم پھیلا رہے ہو
ناشاد؎ سی یہ غزلیں غمگین تیری نظمیں
کیوں مایوسی کے اندھیرے ہر طرف پھیلارہے ہو
کیا ہم پہ تم کو اتنا بھی اعتبار نہیں ہے
کیوں ہر اِک خط میں ہم سے قسمیں اُٹھوا رہے ہو
میں پاس رہوں تیرے کیا میرا حق نہیں ہے
کیوں دُور رہ کے مُجھ سے مُجھ کو تڑپا رہے ہو
More Sad Poetry






