کیوں حیران بیٹھے سے ہو؟
Poet: UA By: UA, Lahoreتم کیوں حیران سے بیٹھے ہو
تم کیوں پریشان سے بیٹھے ہو
کیا غم کہ ابھی کچھ کام نہیں
کیا غم دل کو آرام نہیں
یہ وقت گزر ہی جائے گا
جب وقت تمہارا آئے گا
کیوں اپنے جی کو جلاتے ہو
کیوں جان پہ ستم ڈھاتے ہو
جب ہنر تمہارے ہاتھ میں ہے
قسمت بھی تمہارے ساتھ میں ہے
جب وقت کا پہیہ چلتا ہے
جو پل آتا وہ ٹلتا ہے
یہ وقت گزرنے والا ہے
ہر کام سنورنے والا ہے
اسی لئے تو کہتے ہیں
یہ بار بار ہم کہتے ہیں
تم کیوں حیران سے بیٹھے ہو
تم کیوں پریشان سے بیٹھے ہو
More Sad Poetry






