کیوں سرابوں کا سفر کرتی ہیں
Poet: UA By: UA, Lahoreلڑکیاں بیوفا نہیں ہوتیں
پر وفا بھی تو کر نہیں پاتیں
کس لئے خواب پھر سجاتی ہیں
کس لئے اپنا دل جلاتی ہیں
جینے کی آرزو میں آخر کیوں
لمحہ لمحہ بکھرتی جاتی ہیں
قطرہ قطرہ پگھلتی جاتی ہیں
روز بہ روز مرتی جاتی ہیں
لڑکیاں بیوفا نہیں ہوتیں
پر وفا بھی تو کر نہیں پاتیں
کیوں بھلا شوخ رنگ اداؤں سے
دل لبھانے کی سعی کرتی ہیں
دور جانے کے لئے آخر کیوں
پاس آنے کی سعی کرتی ہیں
لڑکیاں بیوفا نہیں ہوتیں
پر وفا بھی تو کر نہیں پاتیں
جانتی ہیں کہ یہ سراب سہی
جانتی ہیں کہ یہ عذاب سہی
کیوں عذابوں میں گھری رہتی ہیں
کیوں سرابوں کا سفر کرتی ہیں
لڑکیاں بیوفا نہیں ہوتیں
پر وفا بھی تو کر نہیں پاتیں
More Sad Poetry






