کیوں ملتے ہیں لوگ

Poet: UA By: UA, Lahore

جب بچھڑ ہی جانا ہوتا ہے تو کیوں ملتے ہیں لوگ
جب اجنتی ہوتے ہیں تو اپنے کیوں لگتے ہیں لوگ

سارے خواب سہانے اک دن ریزہ ریزہ ہو جاتے ہیں
پھر بھی ان خوابوں میں جانے کیوں رہتے ہیں لوگ

بے نام منزل کے پیچھے چلتےچلتے تھک جاتے ہیں
پھر بھی انجانی راہوں پہ چلتے کیوں رہتے ہیں لوگ

ہر دل میں آگ دہکتی ہے اور ہر کوئی اک انگارہ ہے
شوق کی اگن جلا دیتی ہے پھر کیوں جلتے ہیں لوگ

عظمٰی جس الجھن کا دھاگہ کسی کے ہاتھ نہیں لگتا ہے
آخر ایسی الجھن میں پھر کیوں پڑتے ہیں لوگ
 

Rate it:
Views: 1050
30 Apr, 2009