کیوں نہ تَمہیں یاد کروں

PoetUA Submitted byUA
Text size

کیوں نہ تمہیں یاد کروں
میں اپنادل آباد کروں
میری بے رنگ ہستی میں
تیری یادوں سے رنگ آتا ہے
دل کی سَونی نگری کو
یادوں کا گَل مہکاتا ہے
تیری یادوں کا سایا ہی
میرے جیون کا سرمایا ہے
کیوں نہ اس سرمائے سے
میں اپنا دل شاد کروں
کیوں نہ تمہیں یاد کروں
میں اپنا دل آباد کروں

Related tags on Parveen Shakir poetry

More General Poetry

Copied