کیوں کسی کے واسطے غم اٹھائیں ہم ؟
کیوں کسی کی یاد میں آنسو بہائیں ہم ؟
کیوں کسی کے واسطے ہم روئیں زارو زار ؟
کیوں کسی کے بچھڑنے کا ماتم منائیں ہم؟
کیون کسی کی زندگی میں دخل دیں بے جا؟
کیوں کسی کی زندگی کو جہنم بنائیں ہم ؟
کیوں کسی کی خشیوں پر ہم نظر بد ڈالیں؟
کیوں کسی کی آہ ! کا اثر اٹھائیں ہم ؟
کیوں کسی کو بدنام کریں ہم زمانے میں ؟
کیوں کسی پر بے جا الزام لگائیں ہم ؟
وہ اگر نصیب ھے تو زحے نصیب اپنے۔
ھے اگر قسمت اپنی تو کیوں کر جھٹلائیں ہم ؟