گر لوٹ آئے تو پوچھنا
دن کیسے تھے تمہارے
راتیں کیسی گزریں
گر آنکھیں لال ہوں
زرد رنگت ہو اس کے
اور بکھرے بال ہوں
تو سمجھ جانا
کوئی سوال نہ کرنا
تم سے ہی ہے وہ بہتا دریا ہے
تم بن وہ ریت کی لہریں
گر لوٹ آئے تو پوچھنا
دن کیسے تھے تمہارے
راتیں کیسی گزریں