گر وقت سہانہ گُزر تو تم سوچتے ہی رہنا
وہ ایک مسافر کدھر گیا تم سوچتے ہی رہنا
چار دن محبت کی چاہت ہے یہ ہی اپنی
کر نشہ دل لگی کا اُتر گیا تم سوچتے ہی رہنا
اظہار تو کرنا کبھی تم نے سیکھا ہی نہیں ہے
تیرے پیار میں کوئی مر گیا تو سوچتے ہی رہنا
چپکے سے تیرے دل میں سما جائیں گے ہم بھی
کوئی آنکھ یہ خالی بھر گیا تم سوچتے ہی رہنا
شمع کی دوری تو رفتہ رفتہ تُجھے ستائے گی
درد رگ جان میں کیسے اُتر گیا تم سوچتے ہی رہنا