Add Poetry

گرچہ تمھارے بعد گزارہ نہ کر سکے

Poet: خالد ندیم By: ڈاکٹر خالد ندیم, Sargodha

گرچہ تمھارے بعد گزارہ نہ کر سکے
پر عشق بھی کسی سے دوبارہ نہ کر سکے

منظر وہ تھے کہ دیکھتے رہتے ہزار بار
لیکن تِرے بغیر گوارہ نہ کر سکے

اَک آرزو ہے ، جس کی کبھی جستجو نہ کی
اَک آرزو تھی ، جس سے کنارہ نہ کر سکے

گفتار کی تو بات الگ ہے مَرے ندیم!
پلکوں سے بھی ہم اُن کو اشارہ نہ کر سکے

Rate it:
Views: 990
11 Dec, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets