Add Poetry

گزر گئے کئی برس غموں کا اعتکاف کرتے کرتے

Poet: Sobiya Anmol By: sobiya Anmol, Lahore

گزر گئے کئی برس غموں کا اعتکاف کرتے کرتے
دُنیا کو دیتے دیتے اور مجھے معاف کرتے کرتے

مجھے آئینہ کرنے والے! یہ صدیوں کے جالے ہیں
تم بھی گرد ہو جاؤ گے مجھے صاف کرتے کرتے

یہاں عائد ہیں پابندیاں سانسوں پہ بھی
خاک ہو جاؤ گے انسانیت سے انصاف کرتے کرتے

یہ کیا کیا ‘ یہاں سے نکال کر وہاں جا گرایا
خود زندگی میں آ بسے ‘ تمنا کے خلاف کرتے کرتے

یہ ناممکن نہ ہو کہیں‘ سوچ لے پھر سے
ہوتا ہے مشکل بڑا بھری دنیا میں طواف کرتے کرتے

وفاؤں کا تسلسل کچھ خوب ہے محبت کے بیانوں میں
خدشہ ہے‘ رُخ پلٹ نہ جائے اعتراف کرتے کرتے

چاکِ بھروسہ کیوں سی نہ لوں میں انمول
دیں ہیں رشتوں نے بھی رنجشیں غلاف کرتے کرتے

Rate it:
Views: 318
03 May, 2016
Related Tags on Life Poetry
Load More Tags
More Life Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets