Add Poetry

گزر ہی جائے گا

Poet: UA By: UA, Lahore

وہ بھی ایک وقت تھا
جو گزر گیا
یہ بھی ایک وقت ہے
یہ بھی گزر ہی جائے گا
سابقہ اور موجودہ سے
آگے بھی ایک وقت آئے گا
وہ بھی گزر ہی جائے گا
کہ وقت کا تو کام ہی گزر جانا ہے
آئے گا اور آ کر گزر ہی جائے گا
پر خیال رہے گزرتے وقت کا
کوئی لمحہ نہ پرملال رہے
کیسا بھی وقت ہو ایسا گزارنا
کہ وقت گزر جانے کے بعد
افسوس پچھتاوا یا ندامت نہ ہو
بلکہ اطمینان خوشی اور سکون ہو
کہ وقت گزر جاتا ہے
کیفیت گزر جاتی ہے
بس احساس رہ جاتا ہے
اور وقت تو
گزر ہی جاتا ہے

Rate it:
Views: 298
31 Jan, 2011
Related Tags on General Poetry
Load More Tags
More General Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets