گزرے ہوئے لمحات بھی کیا خوب تھے
Poet: Jamil Hashmi By: jamil Hashmi, Rawalpindiگزرے ہوئے لمحات بھی کیا خوب تھے
وہ ہمارے ساتھ تھے پر دورنہ تھے
ہو گئے ہیں راستے کٹھن اب منزل کے
راہگزر پر کانٹے پہلے بکھرے نہ تھے
ٹھہر گئے ہیں سلسلے ملاقاتوں کے ان سے
ابتدا عشق میں حالات پہلے ایسے نہ تھے
رہتے تھے ان کے لئے ہم خوشی بن کر
وہ دیدہ ترپہلے اتنے نہ تھے
گزر گئے وہ پاس سے کچھ کہے بغیر
اتنے بے وفا وہ پہلے تو کبھی نہ تھے
ان سے ملاقات شاید اب نہ ہو ہماری
تعلقات ہمارے پہلے اتنے ابتر نہ تھے
More Sad Poetry






