گلے سے میرے لگ جاتا تو اسکا کیا بگڑ جاتا
میری جانب چلا آتا تو اسکا کیا بگڑ جاتا
وہ جس کے پیار کی خاطر توڑے تھے سبھی رشتے
نہ مجھ سے توڑتا ناطہ تو اس کا کیا بگڑ جاتا
مجھے تھی کیا خبر یارو وہ مرتا ہے رقیبوں پر
اگر یہ مجھ کو سمجھاتا تو اس کا کیا بگڑ جاتا
لوگوں سے جو کہتا تھا محبت جان لیوا ہے
مجھے آ کر وہ بتلاتا تو اس کا کیا بگڑ جاتا
مجھے معلوم ہے کہ لوٹ کر ماضی نہیں آتا
کوئی قصہ ہی دہراتا تو اس کا کیا بگڑ جاتا
اسے میں کب یہ کہتا تھا کہ میرے نام ہو جائے
وہ میرادل ہی بہلاتا تو اس کا کیا بگڑ جاتا
ارے ساجد ارے پاگل مجھے دل سے بھلا بھی دے
فقط مجھ سے یہ کہہ پاتا تو اس کا کیا بگڑ جاتا