گمان
Poet: سمیر اسماعیل آزاد By: Sameer Ismail Azad, Multanمیں سوچو کے کس گمان میں تھا
میں کسی دوسرے جہان میں تھا
رہنے والے آباد ہو نہ سکے
کوئی آسیب اس مکان میں تھا
بات دل کی ٗ میری زبان پہ تھی
تیراب تک میرے کمان میں تھا
میرے دل میں ہی ٗ جلوہ فرما تھا
میں یہ سمجھا کسی جہان میں تھا
میں جس کے پیارمیں فنا تھا آزاد
وہ کسی اور کے دھیان میں تھا
More Life Poetry






