Add Poetry

گمنام

Poet: سید پارسؔ سہیل By: Paaris Sohail, Faisalabad

خوشیاں بانٹتا رہا خود غموں میں کھوگیا
عجب شخص تھا، جانے کیا سے کیا ہوگیا

اشکوں کی بہتی قطاروں سے ہمیشہ مگر
دل کی بنجر و ویراں زمیں کو بھگو گیا

کتنا نازک مزاج، کتنا نرم دل تھا مگر
غم ملے اتنے بالآخر پتھر کا ہوگیا

عجیب ہی داستاں رہی اُس کی عمر بھر
جیتا تو رہا مگر پستیوں میںکہیں کھو گیا

زندہ رہنے کی تمنا تو تھی اُس کو مگر
چھُپ کر کفن میں اَبدی نیند سوگیا

وہ شخص کہ جو تھا کبھی مشہور پارسؔ
وہ شخص جانے کیوں گمنام ہوگیا

Rate it:
Views: 582
30 Oct, 2018
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets