Add Poetry

گُلوں کا ساتھ کانٹوں کے گزارا ہو بھی سکتا تھا

Poet: ABDUL WAHEED SAJID By: ABDUL WAHEED GHORI, DUNYAPUR, DISTRICT LODHRAN

گُلوں کا ساتھ کانٹوں کے گزارا ہو بھی سکتا تھا
جو ہے غیروں کے پہلو میں ہمارا ہو بھی سکتا تھا

بھلا کیا فرق پڑتا تھا گلے مُجھکو لگا لیتا
میرا اُس سے لپٹ جانا گوارا ہو بھی سکتا تھا

وہ میری آنکھھ میں اپنا ہی چہرہ دیکھ جو لیتا
میں اُسکو ساری دنیا سے پیارا ہو بھی سکتا تھا

وہ اکثر یہ بھی کہتا تھا مُجھے تم سے محبت ہے
اگر وہ جُرم تھا تو پھر دوبارہ ہو بھی سکت تھا

جو مجھکو دیکھ کر یارو بدل لیتا ہے راہ اپنی
میرے ٹوٹے ہوئے دل کا سہارا ہو بھی سکتا تھا

ارے ساجد یہ دُنیا ہے یہاں پر مطلبی ہیں سب
تیرے پاس زر ہوتا وہ تمہارا ہو بھی سکتا تھا

Rate it:
Views: 397
21 Jun, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets