Add Poetry

گھاؤ

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Aaronsburg

وہ لفظ تھے کے خنجر تھے جو دل میں کھب گئے
زبان سے نکلے تیر تھے جو سینے میں اتر گئے

نازک بدن میرا شعلوں میں گھر کیا
وہ تیری لن ترانیوں سے آج مرگیا

شیشہء دل میرا کرچیوں میں بکھر گیا
سمیٹنے جو بیٹھی تو پوروں کو ہی چھلنی کر گیا

میرے یقین کی آج دھجیاں بکھر گئیں
ہر امید یاس میں دیکھو بدل گئی

بے موت مارنے والے کوئی شکوہ نہیں مجھ کو
یہ میرا مقدر تھا جس نے گھیرا ہے مجھ کو

کیا خوب تماشے دکھاتی ہے فرح یہ زندگی
کبھی ہنساتی ہے زندگی تو کبھی رلادیتی ہے زندگی

Rate it:
Views: 605
19 Oct, 2015
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets