ھم کچی بستی والے

Poet: Rehan Mustafa By: Rehan Mustafa, Karachi

گھر تختے بانس چٹائی کا
چھوٹا سا اپنا آنگن
اور آنگن میں
ایک جھولا چھوٹی بچی کا
ایک چولہا چکنی مٹی کا
کمرہ بھی ہے رہنے کو
آرام سے ہیں ہم کہنے کو
ہے مٹی گرد و غبار بہت
پر آپس میں ہے پیار بہت
دو مٹکے پانی پینے کے
جو ڈھارس ہیں بس جینے کے
اور اس کے علاوہ کچھ بھی نہیں
ہم کچی بستی والوں کا
 

Rate it:
Views: 452
01 Nov, 2014
More Life Poetry