ھو سکے تم سے تو بھلا دو مجھ کو

Poet: Muhammad Tanveer Baig By: Muhammad Tanveer Baig, Islamabad

ھو سکے تم سے تو بھلا دو مجھ کو
پتھر بے لکیر تو نہیں مٹا دو مجھ کو

مجھ سے ھر روز ھی شکایت رہتی ہے تمہیں
تم کیا ہو پھر اک بار بتا دو مجھ کو

اتنا کیوں اکھڑے رہتے ہو مجھ سے میری جاں
بنا جرم کے ہی مانتے ہیں جرم کوئی تو سزا دو مجھ کو

بن نہیں سکا اب تک کوئی بھی رشتہ تم سے
برے ہیں ھم اتنے ھی تو سمندر میں بہا دو مجھ کو

روز روز رات بھر ترسنے سے آخر کیا فایدہ
تنگ آ گئے ھو مجھ سے تو پھر آگ لگا دو مجھ کو

تم سے بچھڑ جائیں گے تو برا مانو گے تم
آج کہ دو جو کہنا ہے ارے کچھ تو سنا دو مجھ کو

یوں تو زندگی کا شعلہ سرد پڑ گیا ہے تنویر
سلگ جاوں جو اک بار ھاتھ لگا دو مجھ کو
 

Rate it:
Views: 587
29 Jun, 2011