Add Poetry

ہاتھوں میں کِھلے گَلاب لے کے

Poet: UA By: UA, Lahore

آنکھوں میں سنہری خواب لے کے
ہاتھوں میں کِھلتے گَلاب لے کے

جلو میں بانکپن اور بےحجابی
نگاہوں میں عیاں حجاب لے کے

کوئی نِکلا ہے صحرا کے سفر پہ
ہزاروں سینکڑوں سراب لے کے

نہ جانے کس جگہ قیام ہو گا
چلا کچھ دانے اور کچھ آب لے کے

جھلک دِکھلا کے اوجھل ہو گیا ہے
یہیں روپوش ہے نقاب لے کے

آنکھوں میں سنہری خواب لے کے
ہاتھوں میں کِھلتے گَلاب لے کے

Rate it:
Views: 441
15 Oct, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets