ہاں عادتیں بدل گئی ہیں

Poet: ایمان شہزاد By: ایمان شہزاد, Karachi

ہاں عادتیں بدل گئی ہیں
اب طبیعتیں بدل گئی ہیں

سوچیں جو بھی ہوں
مگر باتیں بدل گئی ہیں

ہاں دن کو ستاتی ہے یاد کبھی
مگر اب راتیں بدل گئی ہیں

اب جو دل چاہتا ہے بول دیتی ہوں
کیونکہ سماعتیں بدل گئی ہیں

کوئی خاص مشکلیں بھی نہیں
ہاں مگر راحتیں بدل گئی ہیں

Rate it:
Views: 333
26 Jun, 2022