Add Poetry

ہر دن کا یہ عذاب سہا جائے گا نہ اب

Poet: Wamiq Kakakhel By: Wamiq Kakakhel, Rawalpindi

ہر دن کا یہ عذاب سہا جائے گا نہ اب
یوں شہر بے مہر میں رہا جائے گا نہ اب

پھولوں کو جس کے باغباں خود روندتا رہے
ایسا چمن آباد کیا جائے گا نہ اب

خلقت کو لوٹتا ہے امیر شہر یہاں
ہم سے خراج خون دیا جائے گا نہ اب

اپنے لہو سے لکھیں گے تقدیر اپنی ہم
یہ ہاتھ ان کے ہاتھ دیا جائے گا نہ اب

سر کو جھکا دیں پوچھے بنا وجہ قتل کیوں
کہتے ہو تم جو ہم سے کیا جائے گا نہ اب

تم سے وفا نبھائیں گے ہر حال میں امیر
یہ عہد استوار دیا جائے گا نہ اب

وامق وہ جن کے نام سے دنیا دہلتی ہے
سن پائیں گے وہ ایک بھی حرف دعا نہ اب

Rate it:
Views: 622
23 May, 2010
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets