Add Poetry

ہر دوا، درد کو بڑھا ہی دے

Poet: Ahmed Faraz By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

ہر دوا، درد کو بڑھا ہی دے
اب تو اے دل اُسے بُھلا ہی دے

لٹُنے والے سے یُوں گریز نہ کر
کیا خبر، وہ تُجھے دُعا ہی دے

جس کے چہرے پہ میری آنکھیں ہیں
وہ مجھے طعنِ کم نگاہی دے

یہ بھی اِک شیوہِ رفاقت ہے
جانے والوں کو راستہ ہی دے

جانکنی کے عذاب سے نکلوں
آخری تیر بھی چلا ہی دے

اب تو جیسے فراز بادِ مراد
زندگی کا دِیا بُجھا ہی دے

Rate it:
Views: 588
13 Oct, 2011
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets