ہر روز جب شام ڈھلتی ہے
Poet: M Masood By: M Masood, Nottinghamہر روز جب شام ڈھلتی ہے
 تمام پرندے اپنے گھروں کو چلے جاتے ہیں
 جب رات کو آسمان پر چاند ستارے چمکتے ہیں
 جب سورج کی کرنیں زمیں پر روشنی بکھیرتی ہیں
 جب بارش برستی ہے
 جب شمع ساری رات جلتی ہے
 جب نیند نہیں آتی 
 جب محبت جاگتی اور زمانہ میھٹی نیند سوتا ہے
 اِن لمحوں میں مجھے صرف تم یاد آتے ہو
 صرف ایک بار آو میرے دل میں اپنی محبت دیکھنے
 پھر لوٹنےکا ارداہ ہم تم پر چھوڑ دیں گے
 مسعود
 اُسے ہم چھوڑ دیں لیکن بس ایک چھوٹی سی اُلجھن ہے
 سنا ہے دل سے دھڑکن کی جدائی موت ہوتی ہے
More Sad Poetry







 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 