Add Poetry

ہر ستم بھول جانے کی

Poet: UA By: UA, Lahore

میرے دل کو عادت ہے ہر ستم بھول جانے کی
بھول کے سبھی دکھ تکلیفیں سدا مسکرانے کی

تیری جفاؤں کو بھی محبت کی ادا سمجھ لینا
یہ بہت خاص ادا ہے تیرے اِس دیوانے کی

تیری یادیں بھی میری طرح مستقل مزاج ہیں
کہ انہیں بھی عادت ہے آکے پھر نہ جانے کی

لیلی اور مجنوں کو صحرا جو راس آ جاتا
زندگی بدل جاتی پھر تو اِس ویرانے کی

سوچنے کی بات ہے کہ عظمٰی بےوجہ یہاں
بات کیوں کرے کوئی کسی کا دل دکھانے کی

Rate it:
Views: 355
09 Apr, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets