Add Poetry

ہر شے کا سودا ہوتا ہے

Poet: AAzi By: AAzi, guranwala

ہر شے کا سودا ہوتا ہے
ہر چیز بکاؤ ہوتی ہے
ہر فرد یہاں پر تاجر ہے
ہر وقت تجارت ہوتی ہے

تم آپ ہی اپنے دام کہو
چھپ چھپ کر نی ہیں سرعام کہو
کیا لو گے اپنی یاری کا؟
کیا لو گے تم دلداری کا؟
غم خوار بنو گے کتنے میں؟
تم پیار کرو گے گتنے میں؟

سب جذبے میرے نام کرو
تم بڑھ کر اپنا دام کہو
پر دام چکانے کی خاطر
ہم اپنی جیب ٹٹولے گے
بس پیار ملے گا تھوڑا سا
آزار ملے گا تھوڑا سا
یہ سکے ہیاں کب چلتے ہیں؟
کیا ادھار ملے گا تھوڑا سا؟

یہ دنیا بےاعتباری کی
یہ عرض ہے ہر بیوپاری کی
چل چھوڑو تمنا جذبوں کی

ہر شے کا سودا ہوتا ہے
ہر چیز بکاؤ ہوتی ہے

Rate it:
Views: 2039
02 Jun, 2012
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets