ہر چہرے میں تجھ کو ڈھونڈتا ہے

Poet: hira By: hira, gojra

ہر چہرے میں تجھ کو ڈھونڈتا ہے
تیری دید کاہے پیاسا میرا من

اب تو لوٹ کر آ جاؤ ساجن
تم بن ہے یہ ادھورا جیون

بھیڑ سے مجھ کو وحشت ہےاور
بھاتا نہیں دل کو یہ اجڑا آنگن

راتوں میں جیسے مہتاب چمکے
روپ تھا اس کا ایسا روشن

اب پوچھتی ہیں یہ آنکھیں مجھ سے
کب ہو گا میرے ساجن سے ملن

یوں تنہاپا کر ہنستا ہے مجھ پہ
کیسے دیکھوں یہ سونا درپن

۔وہ جب آئے گا میں رو دوں گی
،اورخوب جم کے برسے گا یہ ساون

Rate it:
Views: 425
22 Jan, 2015