ہزاروں پھول ایسے تھے
Poet: محمد مسعود نونٹگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottinghamہزاروں پھول ایسے تھے اگر کھلتے تو بہت اچھا تھا
تُمہی کو ہم نے چاہا تُمہی مِلتے تو بہت اچھا تھا
کوئی آ کر ہم سے پوچھے تمہیں کیسے بھلایا ہے ہم نے
تمھارے خط کو اشکوں سے شبِ غم میں جلایا ہے ہم نے
ہزاروں زخم ایسے تھے اگر سِلتے تو بہت اچھا تھا
تُمہی کو ہم نے چاہا تُمہی مِلتے تو بہت اچھا تھا
تمہیں جتنا بھُلایا ہے اُتنی تمہاری یاد آئی ہے
بہار وں میں جو آئی ہے وہی خوشبو لائی ہے
تمہارے لب میری خاطر اگر ہلتے تو بہت اچھا تھا
تُمہی کو ہم نے چاہا تُمہی مِلتے تو بہت اچھا تھا
More Sad Poetry