ہل چلاتے ہیں تو فن کار نظر آتے ہیں

Poet: Ahmed Nadeem Qasmi By: TARIQ BALOCH, HUB CHOWKI

صُبح کے نُور سے بھیِگے ہوئے کھیتوں میں کسان
ہل چلاتے ہیں تو فن کار نظر آتے ہیں

خیرات کے لیے مرا دامن بنا نہیں
دامن دریدہ ہوں کہ مَیں دامن کشاں رہا

شاخِ گُل آبِ رواں پر جُھک کر
کِسی پتّی کا پتہ پوُچھتی ہے

یاد آئے نہ خال و خد اسی کے
جس شخص کو بے حساب دیکھا

مَیں تمھیں اپنا شاہکار کہوں
میری رعنائیِ گماں دیکھو

Rate it:
Views: 333
15 Sep, 2011