ہم بُہت روئے وہ جب یاد آیا
Poet: Nasir Kazmi By: Mrs.Raza Feroz, Karachiدل دھڑکنے کا سبب یاد آیا
وہ تیری یاد تھی اب یاد آیا
آج مُشکل تھا سنبھلنا اے دوست
تو مُصیبت میں عجب یاد آیا
دن گُزارا تھا بڑی مُشکل سے
پھر تیرا وعدہ، شب یاد آیا
تیرا بھولا ہوا پیمانہ وفا
مر رہیں گے اب اگر یاد آیا
جب وہ رُخصت ہوا تب یاد آیا
بیٹھ کر سایہ گُل میں ناصر
ہم بُہت روئے وہ جب یاد آیا
More Sad Poetry






