Add Poetry

ہم تو روتے ہیں رونا خواہش کا

Poet: فہیم By: فہیم, Islamabad

ہم تو روتے ہیں رونا خواہش کا
وہ مزہ لے رہے ہیں بارش کا

سب مقدر سے مل رہا ہے یہاں
زور چلتا رہے گا کوشش کا

ورنہ دنیا میں ہم نہیں آتے
کھیل سارا ہے آزمائش کا

سب پرستار اس کے ہو جاؤ
ڈھنگ آ جائے گا پرستش کا

تجھ کو پا کر زمین رقص میں ہے
کھل گیا راز سارا گردش کا

دل میں رکھتے ہیں یار کی تصویر
شوق ہم کو نہیں نمائش کا

اس کی گردن میں وہ حرارت ہے
لطف ملتا ہے قرب آتش کا

ریل گاڑی کے انتظار میں ہوں
مل چکا ہے پتہ رہائش کا

مجھ کو اردو پسند ہے کہہ کر
دل دکھایا ہے اس نے انگلش کا

Rate it:
Views: 1
05 Feb, 2025
Related Tags on Sad Poetry
Load More Tags
More Sad Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets