ہم تو کسی انسان سے نفرت نہیں کرتے
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMہم تو کسی انسان سےنفرت نہیں کرتے
لوگ پھر بھی ہم سے محبت نہیں کرتے
جو ظلم سہنے کے عادی ہو جاہیں
وہ لوگ ڈرکے مارے بغاوت نہیں کرتے
کہنے کوتو ہم دل کے بڑے غنی ہیں
مگر دل کے سودے میں رعایت نہیں کرتے
کیسے پیر ہیں جو ریڈیوپہ تشہیر کرتےہیں
الله کے ولی تو دعویٰ ولاہیت نہیں کرتے
More Life Poetry






