Add Poetry

ہم خطا کار ہیں، تو رحمان ہے مولا

Poet: Faheem Ur Rehman Faheem By: Faheem Ur Rehman , Surjani Town, 4B, Karachi

تجھ پر ہی میرا، ایمان ہے مولا
جی رہا ہوں تیرا، احسان ہے مولا
تیرے لئے تو سب کچھ، آسان ہے مولا
ہم خطا کار ہیں، تو رحمان ہے مولا

ہم تیری نعمتوں کا، شکر نہیں کرتے
اور آخرت کی کوئی، فکر نہیں کرتے
سب کچھ کر تو سکتے ہیں، مگر نہیں کرتے
معاف کرنا تو تیری، شان ہے مولا

ہم خطا کار ہیں، تو رحمان ہے مولا

رائج یہاں اسلامی، اصول فرما دے
بے ایمان حکمراتوں کو، معزول فرما دے
ہم پر اپنی رحمتوں کا، نزول فرما دے
یہ تیرے ماننے والوں کا، پاکستان ہے مولا

ہم خطا کار ہیں، تو رحمان ہے مولا

حج پہ جانے کی، سعادت نصیب ہو
روضہ اقدس کی، زیارت نصیب ہو
اور وہیں سب کو، شہادت نصیب ہو
اس بات کا خواہاں، ہر مسلمان ہے مولا

ہم خطا کار ہیں، تو رحمان ہے مولا

گر اسلام کی خاطر، لڑتا رہوں میں
ذکر ہر دم ہی تیرا، کرتا رہوں میں
بہت بگڑا ہوا ہوں، سدھرتا رہوں میں
پھر تو جنت میں جانے کا، امکان ہے مولا

ہم خطا کار ہیں، تو رحمان ہے مولا

Rate it:
Views: 785
11 Feb, 2010
More Religious Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets