ہم درد سہتے سہتے بےحس بن گۓ

Poet: Ansa maryam By: Ansa maryam, Karachi

ہم درد سہتے سہتے بےحس بن گۓ
وہ درد دیتے دیتے بھی خاک بن گۓ

ہم قطرہ قطرہ گرتے سمندر بن گۓ
وہ بہتے بہتے دریا سے بنجر بن گۓ

ہم وفا نبھاتے نبھاتے نظر سے گر گۓ
وہ بے وفا کہتےکہتے منظورِنظر ہوگۓ

ہم کہتے کہتے سب کچھ ہی کہ گۓ
وہ کہ کے بھی بہت کچھ چھپا گۓ

ہم ہارتے ہارتے بھی سب جیت گۓ
وہ جیت کر بھی بہت کچھ ہار گۓ

ہم ساتھ دیتے دیتے خود کو ہی توڑگۓ
وہ چھوڑتے چھوڑتے ہمیں ہی چھوڑگۓ

Rate it:
Views: 510
28 Jun, 2021