ہم قدم ہیں بہت ہمدم کوئی نہیں
راستے ہیں بہت منزل کوئی نہیں
آتے ہیں نظرجو گھر جڑے ہوئے
درمیاں ان کے فاصلہ کوئی نہیں
جل رہی ہیں بستیاں غریبوں کی
دیکھائی دیتا دھواں کوئی نہیں
چھائی ہے خاموشی شہر میں
شور سنائی دیتا یہاں کوئی نہیں
بہتر ہے اب واپس گھر کو چلیں
اس سے آکے راستہ کوئی نہیں