ہم مر گئے تو سب کو دفنانے کی فکر ہو گی
Poet: محمد مسعود نوٹنگھم یو کے By: Mohammed Masood, Nottinghamہم مر گئے تو سب کو دفنانے کی فکر ہو گی
کسی کو قبر کی تو کسی کو لے جانے فکر ہو گی
میرا نام پکارا جائے گا مسجد کے مناروں میں
کہیں دیر نہ ہو جائے جنازے کی فکر ہو گی
پہلے روتے تھے میرے مرنے کے افسوس میں
ہم چلے گئے تو اُن کو کھانے کی فکر ہوگی
جوں ہی شام ہو گی پریشانی بڑھ جائے گی
کتنے مہمان آ گئے سُلانے کی فکر ہو گی
پھیکے چاول بنائیں گے سب گوشت بنائیں گے
سب کو برادری میں عزت بنانے کی فکر ہو گی
More Sad Poetry







